28 جنوری 2015 - 05:44
آرمینیا کے صدر سے جواد ظریف کی ملاقات

آرمینیا کے صدر اور ایران کے وزیرخارجہ نے تمام شعبوں ميں باہمی تعلقات کے فروغ پر زوردیاہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو پیر کی رات   آرمینیا کے دارالحکومت ایروان گئے تھے، منگل کی شام اس ملک کے صدر سرژ سرکیسیان سے ملاقات کی اور دوطرفہ  علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلۂخیال کیا۔  آرمینیا کے صدر سرژ کیسیان نے اس ملاقات میں ایران اور آرمیینا کے روز افزوں تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ، انرجی اور حمل ونقل کے شعبوں ميں دونوں ملکوں کے حکام کی بات چیت کو ، باہمی تعلقات کے فروغ میں انتہائی موثر قرار دیا۔ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ایران اور آرمینیا کے تعلقات بہت خوشگوار ہیں- انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی زمین ہموار ہے اور اس سے بہترین طریقےسےاستفادہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ایران کے وزیر خارجہ اور آرمینیاکے صدر نے اس ملاقات میں مختلف معاملات منجملہ دونوں ملکوں کے درمیان توانائی اور حمل ونقل کےشعبوں سمیت  دیگر مسائل کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا ۔ ایران کے وزیر خارجہ منگل کی رات آرمینیا سے تہران روانہ ہوگئے -

.......

/169